اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ اصل اسٹیج ڈرامہ حقیقت میں کہیں گم ہوچکا ہے اور آ ج اسٹیج ڈرامے کے نام پر رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آ ج بھی ایسے ڈرامہ ڈائریکٹر اورپروڈیوسر موجود ہیں جو اسٹیج ڈرامے کو اس کی اصل شکل مےں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔