ہندوستانی ڈان کا ”سنجو“کے ہدایتکار کو نوٹس
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
ہندوستانی ڈان ابوسلیم نے فلم”سنجو“کے ہدایت کاروپروڈیوسرز کو فلم میں ان کی غلط تصویر پیش کرنے پر قانونی نوٹس بھجوادیاہے۔ سنجوجیسی کامیاب فلم تخلیق کرنے والے ہدایت کاروپروڈیوسرراج کمار ہیرانی اورودھوونود چوپڑا مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اور 1993ءکے ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کاٹنے وا لے ہندوستانی ڈان ابوسلیم نے راجکمار ہیرانی،ودھو ونودچوپڑا سمیت فلم سے منسلک دیگر لوگوں کوقانونی نوٹس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ فلم میں ان کے بارے میں غلط دکھایا گیالہٰذا فلم کے ہدایت کار ان سے 15 دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ ان کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے۔ابوسلیم نے قانونی نوٹس اپنے وکیل پرشانت پانڈے کے ذریعے بھجوایا۔ پرشانت پانڈے نے فلم کے ایک منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسے نہایت غلط طریقے سے دکھایاگیاہے۔سین میں رنبیر کپور نے ،جو سنجے دت کا کردار نبھارہے ہیں،1993 میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران اسلحہ اور بارود رکھنے کی بات کی تصدیق کی جو انہیں ابوسلیم کی جانب سے دیا گیا تھاحالانکہ میرے موکل نے کبھی بھی کسی بھی طرح کا اسلحہ اور گولہ بارود سپلائی نہیں کیا تھا جبکہ نوٹس میں یہ بھی کہا گیاہے کہ ابوسلیم کبھی سنجے دت سے ملے ہی نہیں تھے۔ فلم میں ابوسلیم کی تصویر بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔