ٹیلیگرام نے اپنی موبائل اپلی کیشن میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کو پاسپورٹ نام دیا گیا ہے اور اس میں صارفین اپنی تمام ذاتی معلومات کو محفوظ کرسکتے ہیں اور اسے بوقت ضرورت کسی دوسری اپلیکیشن یا ویب سائٹ کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیلی گرام پاسپورٹ بنانے کے بعد اسے کسی بھی سروس مثلا فیس بک ، ٹویٹر یا گوگل لاگ ان میں استعمال کیا جا سکے گا۔ کسی بھی نئی ایپ میں ٹیلیگرام پاسپورٹ کی مدد سے لاگ ان یا سائن اپ کے لئے درکار تمام معلومات جیسے ای میل ایڈریس ، ڈرائیور لائسنس اور پاسپورٹ نمبر وغیرہ خود ہی فل ہو جائیں گی ۔ ٹیلیگرام کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تمام معلومات انکرپٹڈ اور پاسپورڈ سے محفوظ ہوں گی اور کمپنی انہیں ہر ممکن طریقے سے محفوظ بنائے گی۔