Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ شاپس میں کام کرنے والوں کی حالت زار

لندن .... مقامی ٹی وی چینل پر جو چینل فور کے نام سے مقبول ہے ان ملازمین کی حالت زار دکھائی گئی ہے جو سڑکوں کے کنارے قائم دکانوں میں کام کرتے ہیں او رچونکہ بے گھر ہیں اور سر چھپانے کیلئے کوئی جگہ اس لئے بھی حاصل نہیں کرپاتے کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے کہ وہ کرایہ ادا کرسکیں اسلئے سڑکوں پر ہی زندگی بسر کرتے ہیں۔ چینل فور پر دکھائے جانے والے پروگرام میں وڈیو تیارر کرنے والے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ برطانیہ کی سڑکوں پر آج بھی ہزاروں افراد راتیں گزارتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر ایسے ہیں جنہوں نے رہائش کیلئے مقامی بلدیاتی کونسل کو درخواست دے رکھی ہے۔ یہ ملازمین جاہل بھی ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی مگر کوئی خاطر خواہ ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے قائم دکانوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بے گھر لوگوں کی فلاح و بہبود پر نظررکھنے والے ادارے کا کہناہے کہ برطانیہ میں بے گھر افراد کی تعداد کم از کم 3لاکھ ہے۔جن علاقوں میں یہ کام کرتے ہیں وہاں بے شمار مہنگی اور برانڈڈ اشیاءکی دکانیں قائم ہیں جہاں دولت مند افراد آتے ہیں مگر جب رات کا آدھا حصہ گزر جاتا ہے تو یہاں کوئی نہیں ہوتا صرف بے گھر افراد ہر طرف سوئے نظر آتے ہیں۔

شیئر: