Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیلون کے جال استعمال کرنے واالے ماہی گیر گرفتار

جدہ...جنوبی جدہ کے صروم مقام کے قریب ممنوعہ نائیلون استعمال کرنے والے ماہی گیروںکو گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت ماحولیا ت و پانی و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل خالد الشایع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مکہ اخبار کو بتایا کہ صروم مقام پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ جہاں کی بابت اطلاع ملی تھی کہ ماہی گیر ممنوعہ نائیلون ماہی گیری میں استعمال کررہے ہیں۔ پابندی یکم ذی قعدہ 1439ھ سے نافذ کردی گئی تھی۔ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔ وزارت ماحولیات نے ماہی گیری کیلئے نائیلون سے بنے مختلف قسم کے جال استعمال کرنے کی ممانعت کررکھی ہے۔
 

شیئر: