Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کی سعودی اہلیہ وزارت اسکان کی رہائشی اسکیم کی اہل نہیں

ریاض.... غیر ملکی سے شادی کرنے والی سعودی خاتون کو وزارت کی جانب سے مفت مکان دینے کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکتی ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق وزارت الاسکان کے ٹویٹر پر ایک سعودی خاتون نے سوال کیا کہ وزارت کی جانب سے جاری کی جانے والی رہائشی اسکیم میں رجسٹر کرنے کا کیا طریقہ ہے ۔ اس سوال پر وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ گھر کے سربراہ اور اہل خانہ کی تفصیلات وزارت کی سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں ۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر غیر ملکی ہے جبکہ اسکے 3بچے ہیں جن کی وہ کفیل ہے ۔ وزار ت کا کہنا تھا کہ کسی غیر ملکی سے شادی کرنے پر سعودی خاتون وزارت کی جانب سے شروع کی جانے والی رہائشی اسکیم میں شامل نہیں ہو سکتی ۔ 

شیئر: