Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور میں کسانوں کا انوکھا احتجاج،دھان سڑک پر اگادیئے

گورکھپور۔۔۔۔پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کردہ گاؤں تک جانیوالی سڑک ٹھیکیداروں نے ادھوری چھوڑدی ۔ برسات کا موسم آتے ہی سڑ ک پانی جمع ہوگیا ۔ گاؤں والوں نے تحصیل میں اس کی شکایت درج کرائی۔گاؤں پردھان نے اس پر مٹی ڈلوا دی جس سے سڑک دلدل میں تبدیل ہوگئی اور لوگوں کا آنا جانا دشوار ہوگیا۔کاشتکاروں نے طیش میں آکر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کیچڑ میں تبدیل سڑک میں دھان کی کاشت کردی۔بھٹہٹ وکاس کھنڈ سے گزرنے والی پی ڈبلیو ڈی کی سڑک کافی دنوں سے خستہ حال ہوگئی تھی جگہ جگہ گہرے گڈھے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی۔سمدار خرد ٹولہ کے رہنے والوں کے مکانات کی نکاسی آب کیلئے بنائی گئی نالیوں کا پانی بھی سڑک پر بھرجانے سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔گاؤں والوں نے اعلیٰ حکام کو اس کی شکایت درج کرائی تاہم شکایت کا کوئی اثر نہیں ہوا۔سمیع الزماں، صدیق ، ندیم احمد، عبیر ، حفیظ اللہ ، صابر وغیرہ نے احتجاج ریکار ڈکرایا۔گاؤں کے پردھان وریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ سڑک کی تعمیرکے موقع پر علاقے کے لوگوں سے کہا سنی ہوگئی جس پر ٹھیکیدار نے ناراض ہوکر کام ادھورا چھوڑدیاجس کی وجہ سے پریشانی کھڑی ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہمیں نیک نامی کا محافظ بننا چاہئے، مودی

شیئر: