Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی ہلاک

مظفر نگر۔۔۔۔۔مغربی یوپی میں 4دنوں سے مسلسل بارش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مظفر نگر میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس میں ایک خاتون اور اس کے 4سالہ بیٹے کی ملبے تلے دب کر موت ہوگئی۔ منصورپورتھانہ علاقہ کے گاؤں نرا میں انل کا خاندان رہائش پذیر تھا۔ مکان کی چھت اچانک بیٹھ گئی جس میں انل کی اہلیہ للتا اور 4سالہ بیٹا دب کر ہلاک ہوگیا جبکہ انل اور اس کی 2بیٹیوں کو شدید زخمی حالت میں مظفر نگر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔علاوہ ازیں سیکھیڑا علاقے میں بارش سے مکانات کی چھتیں گرگئیں تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گاؤں داہ کھیڑی میں رزاق کے مکان کی چھت بارش کی وجہ سے اچانک گر گئی اورگھر کا سازو سامان ملبے تلے دب گیا ۔واضح ہو کہ بارش سے ابتک ضلع مظفر نگر کے مختلف علاقوں میں 40سے زائد مکانات زمین بوس ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہند میں بس کھائی میں گر گئی، 33افراد ہلاک

شیئر: