Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف سے تمام رکاوٹیں ختم کرنیکا فیصلہ، حج میں فی گھنٹہ 107ہزار افراد طواف کرسکیں گے

مکہ مکرمہ.... مسجد الحرام کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سہ منزلہ مطاف سے تمام رکاوٹیں صاف کردی جائیں گی اور حج موسم میں ایک گھنٹے میں 107ہزار ضیوف الرحمن طواف کرسکیں گے۔ یہ بات مسجد الحرام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ کے سیکریٹری مشہور بن محسن المنعمی نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مطاف اور مسجد الحرام کے خارجی صحنو ںپر سائبان کی تنصیب سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک اس معاملے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ مختلف جائزے لئے جا رہے ہیں۔ ضیوف الرحمن کے آرام و راحت کو یقینی بنانے والے بہتر سے بہتر ڈیزائن کے انتخاب کیلئے غوروخوض کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے ضیوف الرحمن کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ”ضیف“ نظام کا افتتاح کردیا۔ اس کے تحت حاجیوں کی تمام بسوں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جائیگی۔ 28 کمپنیوں کے ماتحت 17ہزار بسوں کی جملہ سرگرمیوں کی نگرانی کی جائیگی۔ ”ضیف “پروگرام بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے وادی مکہ ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کرایا ہے۔ یہ اسمارٹ ایپلی کیشن پر منحصر ہے۔

شیئر: