عسیر.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مقامی شہری ٹریفک حادثے کے بعدعسیر کے نجی اسپتال میں زیر علاج شہری کو ہلاک کرکے فرار ہوگیا۔ سیکیورٹی فورس نے تلاش مہم شروع کردی تھی تاہم مفرور قاتل نے خود کو پولیس اسٹیشن پہنچ کر حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کرنے والا سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دیکر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں پہنچ گیا تھا اور وہاں اس نے زیر علاج زخمی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والا عمر کے تیسرے عشرے میں تھا۔ پولیس واردات کے محرکات اور تفصیلات قاتل سے دریافت کررہی ہے۔