جدہ.... مقامی حکام نے یحییٰ بن محمد الصامطی، اسکی بیٹی اور اس کے جنین کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ھادی دغریری کا اتوار کو جدہ میں سر قلم کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری ھادی بن محمد دغریری نے اپنے ہم وطن یحییٰ بن محمد الصامطی اور اسکی بیٹی سلمی کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ سلمی کا جنین بھی ماں کی ہلاکت پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔دغریری واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اسے تلاش کرکے عدالت کے حوالے کردیا تھا۔ فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنادی تھی جس کی توثیق ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی۔