Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد.... تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑ نے کا عندیہ دے دیا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا میرا مشن تھا جےسے ہی عمران خان وزیراعظم بنیں گے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا اور گھر بیٹھ جاوں گا ۔اس سوال پر کہ آپ کی نا اہلی کے خلا ف اپیل کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر فیصلہ میرے حق میں آ یا تو بہتر ورنہ مزید سیاست جاری نہیں رکھوں گا ۔ اگر قانون مجھے اسمبلی کے لئے اہل نہیںسمجھتا تو گھر بیٹھنا ہی بہتر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایزکی تعداد 131 ہو چکی ہے۔تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر حکومت بنانے کے قریب ہے جبکہ مزید آزاد ارکان شامل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:الیکشن نہیں سلیکشن ہوا،مصطفی کمال

شیئر: