Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کی فائرنگ

سکندرآباد۔۔۔۔قصبہ جھاجھر میں واقع قبرستان کی اراضی پرچند افرادقبضہ کرنے کیلئے پہنچے تو علاقے کے لوگوں نے مخالفت کی جن پرقبضہ گروپ نےفائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ ہوتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر سپرنٹنڈنٹ پولیس اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم مجمع نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ قبرستان پر ناجائز قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئےعلاقے کے قدیر خان نے 6افراد کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے فائرنگ ور قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -گورکھپور میں کسانوں کا انوکھا احتجاج،دھان سڑک پر اگادیئے

شیئر: