Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹنہ : بارش سے شہر ہوالبریز،اسپتال میں مچھلیاں تیرنے لگیں

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔پٹنہ میں واقعہ نالندہ میڈیکل کالج اسپتال میں اس قدر پانی بھر گیا کہ اسپتال کے آئی سی یو میں مچھلیاں تیرتی نظرآنےلگیں۔شدید بارش سے پٹنہ میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ۔پٹنہ کے راجندر نگر میں جہاں کمر تک پانی جمع ہوگیا وہاں وی وی آئی پی بیلی روڈ پر ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب سڑک بیٹھ جانے سے مقامی لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ساتھ ہی سڑک دھنسنے سے شہری انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ بہار کے مختلف علاقوں میں مانسون کی آمد سے آئندہ 2دنوں تک پٹنہ سے لیکر مغربی بنگال کے مالدہ شہر تک  بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

شیئر: