Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوز شریف علاج کیلئے لندن جائیں گے؟

اسلام آباد... مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بتدریج گر رہی ہے۔ پاکستان میں تسلی بخش علاج نہ ہوا تو انہیں ڈاکٹروں کے مشورے سے لندن منتقل کیا جاسکتا ہے۔ چوہدری نثار اب ہار گئے ۔ ہارے ہوئے شخص کو تنقید کا نشانہ بنانا میرا زیور نہیں ۔ ا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز میں تحریک انصاف کی وہی حیثیت ہے جو پنجاب میں ن لیگ کی ہے۔ پنجاب میں اصولی طور پر ن لیگ کو حکومت سازی کرنی چاہیے۔ 2013 کے انتخابات میں کے پی کے میں تحریک انصاف بڑی پارٹی تھی ۔ جوڑ توڑ کرکے حکومت بنا سکتے تھے مگر ہم نے انہیں موقع دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ وفاق میں ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ہمارا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کو کیوں اپوزیشن لیڈر دیں ہاں وہ ہمارے ساتھ مل کر مضبوط اپوزیشن کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں جائیں گے اور حلف اٹھائیں گے ۔ کسی بھی صورت میں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ کسی کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ کسی کا ساتھ دیں گے۔ ن لیگ میں اختلافات کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار کانٹوں کی سیج ہوتی ہے۔ پھولوں کی مالا نہیں۔ جو آج کہہ رہے ہیں کہ اقتدار ہمارے پاس آرہا ہے جب وہ حلف اٹھائیں گے تو لگ پتہ جائے گا کہ اقتدار کرنا کتنا مشکل کام ہے۔ 
مزید پڑھیں:فضل الرحمان کی معصومانہ خواہش کیا ہے؟

شیئر: