Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کی وزارت اعلی کا امیدوار نہیں،شاہ محمود

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزارت اعلی کا امیدوار نہیں تاہم پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے احسن طریقے سے پورا کروں گا۔ وفاق میں عددی اکثریت ہے۔ مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بلا جوازہے ۔اسی کمیشن کی سربراہی میں تمام الیکشن ہوئے اور صوبوں میں اسی الیکشن کے نتیجے میں اپنی حکومتیں بنارہے ہیں۔ لوگوں نے نئے پاکستان کے تصور اور ویڑن کو قبول کیا ہے۔نئے پاکستان کے تصور کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہمیں جو بین الاقوامی کمیونٹی سے سپورٹ مل رہی ہے۔ اس سے حوصلہ بلند ہوا۔ الیکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا۔ روپیہ اوپر آیا ہے۔یہ سب مثبت اشارے ہیں۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں نمبرز گیم میں (ن) لیگ سے آگے جاچکے ہیں۔(ق) لیگ کے ساتھ معاملات آگے بڑھ چکے ہیں، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہت سے آزاد امیدوار آگئے ۔پنجاب میں بھی ہماری حکومت ہوگی، بلوچستان حلیفوں کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: انتخابی نتائج،عمران خان کی ارینج میرج

شیئر: