Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے براہ راست ملاقات کی بات کرکے روحانی کواچنبھے میں ڈالدیا

واشنگٹن ...امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو یہ کہہ کر اچھنبے میں ڈالدیا کہ وہ ایرانی قائدین سے کسی بھی وقت پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں اٹلی کے وزیراعظم کیساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگر ایرانی چاہیں گے تو میں ان سے ملوں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا وہ ملنے کیلئے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات کیلئے کوئی پیشگی شرط نہیں۔ میں ان سے جس وقت وہ چاہیں مل سکوں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی بھی ایرانی رہنما سے ملاقات کرونگا ۔ میں ملاقات میں یقین رکھتا ہوں خاص طو رپر ایسے حالات میں جب جنگ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہو۔
 

شیئر: