ابہا میں موسلا دھار بارش، تفریحی مقامات آباد
عسیر ...عسیر ریجن میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔ ابہا شہر اور السودةتفریح گاہ کا منظر بارش کے بعد انتہائی شاندار ہوگیا۔ مقامی شہری اور تارکین وطن باران رحمت اور خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کیلئے گھروں سے پہاڑی مقامات کے لئے نکل کھڑے ہوئے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا رش غیر معمولی طور پر بڑھ گیا۔