جعلسازی کی سزا قید اور جرمانہ
ریاض ...سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ جعلسازی کے جرم پر5برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک کے جرمانے کی سزا ہے۔ جعلسازی میں عدالتی احکام سرکاری دستاویزات یا تعلیمی اسناد یا برتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنا یا ردوبدل کرنا یا نقول تیار کرنا شامل ہے۔ یہ وضاحت جعلسازی جرائم کے قانون جرم کی دفعہ 3میں موجود ہے۔