جدہ ... انڈونیشی عازمین کا پہلا کارواں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ سے متصل حج ٹرمینل پہنچ گیا۔ السعودیہ کی پرواز 5729 جکارتہ سے 406انڈونیشی عازمین کو لیکر جدہ پہنچی۔ انڈونیشی عازمین کی کارروائی ”طریق مکہ“ مکہ روڈ پروگرام کے مطابق انجام پائی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انڈونیشی عازمین کی امیگریشن، صحت ضوابط اور کسٹم کی ساری کارروائی جکارتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی انجام دیدی گئی تھی۔ اسکی بدولت انڈونیشی عازمین پرواز سے اترنے کے بعد براہ راست اپنی بسوں میں جابیٹھے اور ریکارڈ وقت میں مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ انڈونیشی عازمین کو ایئرپورٹ اور حج و عمرہ وزارت کے حکام نے تحائف پر مشتمل بیگ بھی پیش کئے۔