Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں کا طوفان بدتمیزی، معذور خاتون پر انڈوں اور آٹے کی بارش

سینٹ ایڈمنڈ ، سفولک .... چند دن قبل کچھ احمق یا بددماغ قسم کے نوجوانوں نے جو انتہائی شریر اور بدتمیز بھی تھے ایک معذور خاتون کو اپنی شرارتوں کا نشانہ بنایا اور اس پر انڈوں اور آٹے کی بارش کردی۔ معذور خاتون خوف کے مارے کونے میں سمٹی بیٹھی رہی۔ چند دنوں کے بعد سوشل میڈیا کے دبائو میں آکرخاتون  نے واقعہ کے بارے میں لب کشائی کی ۔ تاہم بدمعاشی کرنے والے نوجوانوں کی مذمت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اس حوالے سے  جو تصویر جاری ہوئی ہے اس میں معذور خاتون  سیڑھی کے ایک جانب  سکڑی بیٹھی نظر آتی ہے۔ صورتحال یہ تھی کہ معذوری کی وجہ سے وہ نہ بھاگ سکتی تھی اور نہ ہی بدمعاش لڑکوں سے توتو میں میں کرنے کی اس میں ہمت تھی۔ سوشل میڈیا بار بار اپیل کررہا تھا کہ اگر کوئی ان نوجوانوں کو جانتا تو نہ  صرف یہ کہ انہیں غیرت دلائے اور پولیس و متعلقہ حکام کو بھی اس سے آگاہ کرے۔ متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ وہ اتنی ڈری ہوئی تھی کہ انہوں نے لڑکوں کی اس حرکت پر کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ وہ محتاط رہنا چاہتی تھیں۔ ایک طرف تو یہ صورتحال ہے مگر  واقعہ کی تصویر بناکر جاری کرنے والے 17سالہ لڑکے کی سوتیلی ماں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے او رکہا ہے کہ اس کے بیٹے نے تمام تصویریں جاری کرکے اچھا ہی کیا  اگر ہوسکے تو اس واقعہ میں ملوث لڑکوں کو شرم و غیرت سے  مر جانا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیا برطانیہ میں مکانات کی کمی کا حل نکل آیا؟، سروے رپورٹ

شیئر: