Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرو کا خوش آواز ہواباز پرواز سے قبل مسافروں کو گانا سناتا رہا

فورٹ لانڈر ڈیل، پورٹو ریکو ....  گھر جانے یا گھر کی خوشی کیسی ہوتی ہے  یہ سب ہی جانتے ہیں مگر ایک  مقامی ہواباز نے اس وقت کمال کر دکھایا جب وہ 10سال میں پہلی بار اپنے آبائی جزیرے کے لئے طیارہ لیکر جارہا تھا  او راسکی خوشی کا کوئی  ٹھکانہ  نہ تھا۔ کہا جاتا ہے کہ  اسپرٹ  ایئرلائنز کے  ہواباز  ولی مورالیس  جو اچھا گلوکار بھی ہے  او رجون میں  ضد ثقل یا  ڈیسافیانڈو لاگریوڈاڈ کے  عنوان سے  اپنا  خاص البم بھی جاری  کیا ہے جو  اسکا  پہلا البم ہے  اور کافی مقبول ہے۔ جیسے  ہی مسافروں کو پتہ چلا کہ  ولی  یہ  طیارہ اڑائیگا  تو انہوں نے اس سے گانے سننے کی  فرمائش کردی۔  پھر کیا تھا وہ  بھی جھوم جھوم کر گانے لگا۔  طیارے میں  سوار کئی مسافروں نے  اسکی  وڈیو تیار کی  اور اسے جاری کردیا جو اجرا ء کے فوری  بعد ہی  وائرل ہوگئی۔ فیس بک اکاؤنٹ میں بھی اسکی مقبولیت  انتہا کو پہنچی نظر آرہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پائلٹ نے  گانا سنانے سے قبل تمام مسافروں کو کہا کہ  وہ اطمینان سے  اپنی نشستوں پر بیٹھیں جس طیارے پر  یہ  واقعہ ہوا وہ اسپرٹ  ایئرلائنز کی پرواز نمبر 301تھی۔ جو  فورٹ لانڈر ڈیل سے  سان جوز جارہی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -قاہرہ: چڑیا گھر والوں نے گدھے کو زیبرا بناکر لوگوں کو بے وقوف بنادیا

شیئر: