جلال آباد۔۔۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہارمیں ہونے والے ایک خود کش حملے میں مقامی ملیشیا کے اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے، جو علاقے میں داعش کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے۔صوبے کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے حیات خان کو نشانہ بنایا جو ضلع بحسود میں مقامی قبیلے کے سربراہ اور مقامی ملیشیا کے کمانڈر تھے۔