برلن۔۔۔ جرمنی کے ادارہ برائے مہاجرین ’’بی اے ایم ایف ‘‘ نے کہا ہے کہ کئی افراد امیگریشن اہلکاروںکا روپ دھار کر پناہ کے متلاشی افراد کے انٹرویوز کر رہے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ پر اس ادارے نے مہاجرین اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ اس کے اہلکار گھروں میں جا کر انٹرویو نہیں کرتے لہذ ا ا یسے کسی شخص کے دھوکے میں نہ آئیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اس طرح امیگریشن افسر کا روپ دھار کر کارروائی کرے تو پولیس کو فوری اطلاع دی جائے۔