بالی وڈ کی نئی فلم 'پلٹن' کا پوسٹر جاری کردیاگیاہے۔ جے پی دتہ کی نئی فلم ' پلٹن' میں اداکار فوجی کرداروں کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔ یہ ہندوستانی تاریخ کی کہانی ہے۔ ”پلٹن“ میں اداکار جیکی شروف فوجی کے روپ میں نمایاں ہیں جیکی شروف سمیت ارجن رامپال' گورمیت چوہدری اور سدھارتھ کپور سمیت دیگر کام کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی بارڈر اور لائن آف کنٹرول سے منسلک داستان پر مبنی ہے۔پلٹن 7ستمبرکو ریلیز کی جائے گی۔