Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحمل مزاجی کافی نہیں،جویریہ سعود

 اداکار سعود کی اہلیہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے قوت برداشت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوبز سے وابستہ لوگوں کےلئے زیادہ مسائل ہیں۔ کبھی شوہر ریکارڈنگ پر ہوتا ہے اور کبھی بیوی ریکارڈنگ کے باعث گھر پر موجود نہیں ہوتی اور گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پھر کسی ایک کو ادا کرنی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کےلئے صرف تحمل مزاجی ہی کافی نہیں بلکہ دونوں میاں بیوی کے لئے ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔
 

شیئر: