دھونی نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا
ممبئی : ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی اپنے نت نئے ہیئراسٹائل کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اورانہوں نے انگلینڈ سے واپسی پر اب ایک اورنیا ہیرکٹ اپنالیا ہے۔ دھونی نے اپنے بالوں کو ’وی ہاک ‘شکل دی ہے اور ممبئی کے ایک سیلون نے ان کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔دھونی انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل اور ٹی 20 سیریز کھیل کر وطن واپس پہنچے ہیں اور اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس مہینے کے اوائل میں دھونی کی 37 ویں سالگرہ پر ساتھی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بھی انہیں اسپیشل ہیرکٹ دیا تھا۔مہندرا سنگھ دھونی نے حال ہی میں ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 10ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔ دھونی سری لنکا کے کمار سنگا کارا کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔