کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے 1992ءکے ورلڈ کپ فائنل کی گیند نیلام کرکے اس سے ملنے والی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں دوں گا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نادر گیند نیلام کروں گا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ گیند 1992میں
انگلینڈ کے خلاف فائنل کے بعد امپائر برائن آلڈرچ سے مانگ لی تھی اور یادگار کے طور پر میرے پاس محفوظ تھی۔