Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ :پاکستان نے سیریز جیت لی

لندن: پاکستان کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیت لی۔ انگلینڈ میں ہونے والی پاکستان، بنگلہ دیش اور میزبان انگلش ڈس ایبلڈ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا رہی تھی۔ سیریز کے فائنل میچ میں میزبان انگلینڈ کو پاکستان نے 45 رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔بنگلہ دیش کو شکست دینے والی قومی ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کی اور فائنل مقابلے میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں پر189 رنز ا سکور کئے۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی بہترین بولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور18.2 اوور میں144رنز بنا کر پویلین واپس چلی گئی۔ 

شیئر: