ابہا: مال میں بے ہوش کی جان کس نے بچائی؟
ابہا... عسیر ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے بتایا کہ ابہا کے ایک تجارتی مرکز میں ایک نوجوان بے ہوش ہوکر فرش پر گر گیا تھا۔ وہاں شاپنگ کیلئے آئی ایک لڑکی نے ہلال احمر کی ٹیم کے پہنچنے سے قبل نوجوان کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے اسکی جان بچالی۔ لڑکی ابہا نرسنگ کالج کی طالبہ ہے۔ ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل نے طالبہ کو اعزازسے نوازا۔