Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراٹھا ریزرویشن تحریک کی جانب سے’’ممبئی میں جیل بھرو اندولن‘‘

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر میں ریزرویشن کے مطالبے کے سلسلے میں تحریک کی آگ اور بھڑکتی جارہی ہے۔ مراٹھا تحریک کے مطالبہ پر خود کشی کرنیوالوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ ریاست میں ریزرویشن کے حامیوں میں 8افراد نے خود سوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ان کی کوششیں ناکام بناتے ہوئےحراست میں لے لیا۔ آج مراٹھا طبقہ کے لوگوں نے ’’جیل بھرو اندولن‘‘شروع کردیا ہے۔ مراٹھا کرانتی مورچہ نے جیل بھرو اندولن کا اعلان کیا ہے۔ یہ اندولن ممبئی کے آزاد میدان میں ہوگا۔ ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ’’جیل بھرو اندولن‘‘ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ۔ واضح ہو کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرکے مراٹھا ریزرویشن تحریک پر خصوصی بات چیت کی تھی۔مہاراشٹر میں مراٹھا مظاہرین نے اور نگ آباد ، جلگاؤں شاہراہ بند کردی ۔سکل مراٹھا مورچہ کے رہنما پروین پٹیل نے بتایا کہ مراٹھا طبقے کے لوگ ممبئی میں جیل بھرواندولن کرینگے اور 9اگست کو تحریک کی جانب سے زبردست ریلی نکالی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -این آر سی کی بجائے ووٹر لسٹ میں نام ہے تو ووٹ دے سکتے ہیں،راوت

شیئر: