نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں آسام واحد ریاست ہے جہاں سٹیزن شپ رجسٹر کی سہولت موجود ہے۔ آسام میں سٹیزن شپ رجسٹر ملک میں نافذ شہریت کے قانون سے مختلف ہے۔ یہاں آسام سمجھوتہ 1985سے نافذ ہے۔ اس کے تحت 24مارچ 1971ء کی نصف شب تک ریاست میں داخل ہونے والے افراد کو ہندوستانی شہری تسلیم کیا جائیگا۔نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی ) کے مطابق جس شخص کی شہریت رجسٹر میں درج نہیں اسے غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ اسے 1951ء کی مردم شماری کے بعد وضع کیا گیا تھا ۔ ہر گاؤں میں آباد خاندان ،ہر گھر میں رہنے والے لوگوں کے نام اور تعداد درج کی گئی ہے۔