واشنگٹن ۔۔۔ امریکا کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئرعہدیدار نے واضح کیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر سنگاپور میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی میٹنگ کے دوران وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ عہدیدارکے مطابق ایران کئی کثیر القومی میٹنگوں یا اداروں کا باضابطہ رکن تصور نہیں کیا جاتا اور اس باعث تہران حکومت کے ساتھ کسی رابطہ کاری کا امکان موجود نہیں ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران کی جانب سے ٹرمپ کے صدر روحانی کے ساتھ غیر مشروط ملاقات کی پیشکش کو وقت کا ضیاع قرار دیا گیا تھا۔