کیلی فورنیا ۔۔۔سوشل میڈیا کی معروف کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے والے 32 مشتبہ اکاؤنٹس اور صفحات کو اپنی سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے جانچ کے ابتدائی مراحل میں ایسا کیا ہے اور انھیں اس کا علم نہیں کہ اکاؤنٹس کے پس پشت کون لوگ ہیں۔اس نے یہ بھی کہا ہے کہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے مقابلے میں ان اکاؤنٹس کے بنانے والوں نے اپنی شناخت کو چھپانے کی کافی کوشش کی ہے اور بہت سارے اکاؤنٹس بنارکھے ہیں۔