Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاس اینجلس : پولیس کی فائرنگ سے مغوی اور اغوا کار ہلاک

لاس اینجلس.... لاس اینجلس پولیس کے محکمے نے اغوا کی ایک کوشش ناکام بنانے کے حوالے سے وڈیو جاری کی ہے جو بیحد ڈرامائی انداز سے تیار کی گئی ہے۔ وڈیو لاس اینجلس کے وان نوائس علاقے میں 16جون کو اتاری گئی تھی۔ جو 15دن محکمے میں رہنے کے بعد اب عام کی گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک شخص نے چاقو کے بل پر خاتون کو یرغمال بنالیا تھا۔ ملزم کی شناخت 32سالہ گیولرمو پیریز کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو یرغمال بنانے کی خبر ملتے ہی پولیس اہلکار یہاں پہنچ گئے اور انہوں نے گیولر مو کو خاتون کو چھوڑنے کیلئے مجبور کرنے کی غرض سے اس پر فائرنگ بھی کی۔مگر وہ نہیں مانا تو پولیس کو مجبوراً اس پر گولی چلانا پڑی تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں مغوی خاتون اور اغوا کار دونوں ہی ہلاک ہوگئے۔ وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوچکی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون کی رہائی کیلئے ملزم کو ڈرانے کی غرض سے پولیس نے 20گولیاں چلائیں مگر ملزم کسی طرح سے ہتھیار ڈالنے پر راضی نہیں ہورہا تھا۔ اسکے بعد اسے باقاعدہ نشانے پر لینا پڑا مگر مغویہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر چل بسی۔
 

شیئر: