Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے بیوہ کو انصاف دلادیا

جدہ... جدہ محکمہ جاتی اپیل کورٹ نے جدہ میونسپلٹی کو بیوہ کے لئے سرکاری پلاٹ جاری کرنے کا پابند بنادیا۔ عکاظ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ شاہی فرمان پر 50بیواﺅں اور مطلقہ کو جدہ میں پلاٹس دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ جدہ میونسپلٹی نے ھدی حسن (بیوہ) کو مطلوبہ پلاٹ اب تک جاری نہیں کیا تھا۔ میونسپلٹی اس سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔ ایک عذر یہ بیان کیا جارہا تھا کہ پلاٹس دینے کا کام میونسپلٹی کا نہیں بلکہ وزارت آباد کاری کا ہے۔ خاتون میونسپلٹی کے چکر لگا لگا کر عاجز آچکی تھی۔ عدالت نے میونسپلٹی کو حکم دیا کہ وہ پہلی فرصت میںھدی حسن کو پلاٹ حوالے کردے۔
 

شیئر: