Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

800سے زیادہ عالمی صحافی حج کوریج کیلئے ہمارے مہمان ہیں، وزیر اطلاعات

    جدہ(واس) وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر العواد نے جمعرات کو حج 1439ھ ابلاغی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے حج ویب سائٹ بھی جاری کر دی جس سے  حج موسم کی بابت تمام معلومات ، خبریں ، رپورٹیں اور پروگراموں کی تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔ http://hajjmedia.bov.saسے تمام حج معلومات لی جا سکیں گی۔العواد نے بتایا کہ حج کے عظیم الشان عالمی اجتماع کی کوریج کیلئے سیٹلائٹ چینلز، عالمی خبررساں اداروں اور مختلف ذرائع ابلاغ کو مطلوبہ سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں ۔ وزارت ہر سال اس کا اہتمام کرتی ہے۔ سیٹلائٹ چینلز کی میزبانی بھی کی جا رہی ہے۔ 800سے زیادہ ممتاز غیر ملکی صحافی حج کوریج کیلئے وزارت کے مہمان ہوں گے۔ وزارت نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں میڈیا سنٹر بھی تیار کر دیئے ہیں۔ جہاں ماہرین ابلاغ کو کمپیوٹر ، اسٹوڈیو اور کمیونیکیشن نیٹ ورک سمیت جملہ سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ میڈیا سنٹرز تازہ تصاویر اور معلومات بھی صحافیوں کو پیش کریں گے۔ دسیوں سعودی ایڈیٹرز، فوٹوگرافراور ڈیزائنر حج کوریج میں عرب اور غیر ملکی صحافیوں کی مدد کریںگے۔
مزید پڑھیں:- - - -14روز کے اندر او پی ڈی سے رجوع کرنے پر فیس معاف

شیئر: