Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند وستان کی جانب سے انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

بھونیشور۔۔۔۔ہندنے جمعہ کو زمین سے فضا میں مارکرنیوالا انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس میزائل کا تجربہ اوڈیشہ کے ساحل پر قائم عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔انٹر سیپٹر میزائل زمین سے فضا میں 100کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ مختلف اہداف میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد نشانہ بناتا ہے۔ ریسرچ سینٹر ( ڈی آر ڈی او) نے زیادہ اور درمیانے درجے کی اونچائی تک اینٹی بیلسٹک میزائل کو اپ گریڈ کیا ہے۔ انٹر سیپٹر میزائل کی لمبائی 7.5میٹر ہے ۔ یہ ٹھوس اور راکٹ نما ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی کی جیلوں میں سینکڑوں قیدی ایڈز میں مبتلا

شیئر: