لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ اور اس کے مختلف اضلاع میں جمعرات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی تاہم نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جے پی گپتا نے بتایا کہ آئندہ 3دنوں تک ریاست کے اضلاع اورپروانچل میں شدید بارش کا امکان ہے۔ امسال ہونیوالی بارش نے گزشتہ 5سال کا ریکارڈ توڑدیا ۔جمعہ کو لکھنؤ میں درجہ حرارت 19ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔لکھنؤ کے علاوہ بنارس میں درجہ حرارت 20ڈگری، الہ آباد میں 19.5ڈگری ، کانپور میں 21ڈگری اور جھانسی میں 20ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -اب پودے پانی مانگ کر پیاس بجھائیں گے