منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال کی پھر طلبی
اسلام آباد... ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پھر طلب کرلیا ۔ایف آئی اے نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔ایف آئی اے کے نوٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو 4 اگست کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کیا گیا۔ دونوں شخصیات کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاو¿نٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ ان میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور شامل ہیں۔نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس سے قبل 30 جولائی کو فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے عبوری چالان کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ فریال تالپور نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ۔ چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے کوئی تعلق نہیں۔