مملکت کی ایک تہائی آبادی تمباکو نوشی پر مجبور
ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں تمباکو نوشوں کی تعداد 2.983ملین تک پہنچ گئی۔ یہ وہ تمباکو نوش ہیں جو ہر روز سگریٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے کم تعداد میں تمباکو استعمال کرنیوالوں کی تعداد 526180ریکارڈ کی گئی۔ تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً 9.863ملین افراد منفی تمباکو نوشی کررہے ہیں۔ ان میں سے 4.651ملین پبلک مقامات پر تمباکو سے آلود ہ ہوا کے ذریعے تمباکو نوشی میں مبتلا ہیں۔