ساما روزانہ سونا خرید رہی ہے
جدہ۔۔۔۔سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ساما روزانہ 152ملین ریال مالیت کا سونا اور زرمبادلہ خرید رہی ہے۔ ساما نے 2018کی پہلی ششماہی کے اختتام پر سونے اور زر مبادلہ کے اثاثے بڑھا لئے۔11.98فیصد کا اضافہ ہوا ،27.46ارب ریال کی رقم سے 6ماہ کے دوران زر مبادلہ اور سونا خریدا گیا۔ سودے کا یومیہ اوسط 152.55ملین ریال بنا ہے۔ دوسری جانب سال رواں کی پہلی ششماہی کے اختتام پر ساما کے مجموعی اثاثوں میں 1.91فیصد کا اضافہ ہوا۔ کل اثاثے 1.94ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔