ممبئی سے دبئی جانے والے طیارے میں خرابی، مسافروں کا ہنگامہ
ممبئی۔۔۔۔۔ ممبئی ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایئر انڈیا کے ایک طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث 150 مسافر پھنس کر رہ گئے۔ پرواز میں تاخیر کی وجہ سے ناراض مسافروں نے ایئر انڈیا کے اسٹاف پر بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ نہیں بتایا جا رہا کہ طیارہ کب پرواز کریگا۔واضح ہو کہ ممبئی سے دبئی جانے والے طیارے کو رات 8 بجے پروازکرنیوالا تھا لیکن پرواز سے چند منٹ قبل خرابی کا انکشاف ہوا۔ پرواز کو روک کر خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن گھنٹوں کی مشقت کے باوجود طیارہ پرواز کے قابل نہ ہوسکا۔150 مسافروںکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔متعدد مسافروں نے ایئر انڈیا کے اسٹاف پر بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کردیا۔ایئر انڈیاذرائع کاکہنا ہے کہ طیارہ جلد روانہ کیا جائے گا ۔