حیدرآباد۔۔۔حیدرآباد کے نیو سنچوری پبلک اسکول میں چھت کی بیم گرنے سے 2طالبات کی موت ہوگئی جبکہ 2کی حالت نازک ہے۔ یہ چوتھی اور پانچویں کلاس کی طالبات تھیں۔اسکول میں حادثے کے وقت اسٹیج پر کراٹے کی تربیت دی جارہی تھی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسکول کی بلڈنگ انتہائی خستہ حال تھی اور اسکول کی جانب سے کسی قسم کی اصلاح و مرمت نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اسکول انتظامیہ کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہند وستان کی جانب سے انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ