Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروے کے مسافر طیارے میں بم کی افواہ پر بھگدڑ

اورلانڈو .... یہاں نارویجن ایئرلائنز کے طیارے میں کسی غیر ذمہ دار اور بدقماش قسم کے شخص نے کسی بات پر ناراض ہوکر یہ افواہ پھیلاد ی کہ اسکی اطلاع کے مطابق بم طیارے میں موجود ہے۔ اتنی اطلاع کے بعد فلوریڈا ایئرپورٹ پر موجود طیارے کے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور مسافر جیسے تیسے طیارے سے باہر آئے۔ کہا جاتا ہےے کہ افواہ پھیلانے والا شخص اس بات پرناراض تھا کہ اسے طیارے میں اسکی پسند کی سیٹ نہیں ملی تھی۔ واقعہ کے وقت 333مسافروں کے علاوہ عملے کے 12ارکان بھی موجود تھے ۔ ان سب کو طیارے سے باہر آنا پڑا۔ بعد میں طیارے کی چیکنگ کی گئی مگر کوئی بھی مشتبہ یا خطرناک چیز نہیں ملی اور طیارے کو کچھ دیر کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہونا پڑا۔ افواہ پھیلانے اور مسافرو ں کو پریشان کرنے والے مسافر کو پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ایف بی آئی کے حوالے کردیا ہے اور اب وہی اس پورے معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔ یہ واقعہ اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پیش آیا۔
 

شیئر: