Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میں شدید بارش،ایک دن میں 4 عمارتیں منہدم،3افراد ہلاک

لکھنؤ۔۔۔۔۔اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں گزشہ 2دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ نشیبی علاقے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔ شہر کی بوسیدہ اور خستہ حال عمارتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔  محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جے پی گپتا نےکہا کہ ریاست اتر پردیش ان دنوں شدید بارش کی زد میں ہے امسال ہونیوالی بارش نے گزشتہ  5 برسوں کا ریکارڈ توڑ د یا۔دوسری جانب شدیدبارش کے باعث لکھنؤ شہرکے  مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں 4 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

* گنیش گنج میں مکان گرنے سے ایک بچی اور اس کی ماں شدید  زخمی ہو گئیں۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں بچی کی موت ہو گئی۔ حادثہ کے وقت گھر کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے۔

 *امین آباد کی بتاشے والی گلی میں ایک خستہ حال بوسیدہ  مکان اچانک منہدم ہوگیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

* ادے گنج میں پرانی عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے سے امداد و راحت رسانی کی ٹیموں نے  4 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

*لکھنؤ کے لال کنواں علاقہ میں عمارت گرنے سے ایک بچی زخمی ہو گئی۔

*حسین گنج میں بھی بوسیدہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں 2افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر ملبہ ہٹانے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں ساتھ ہی علاقے کی قدیم اور خستہ حال عمارتوں کے مکینوں کو عمارتیں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:- - - -ممبئی سے دبئی جانے والے طیارے میں خرابی، مسافروں کا ہنگامہ

 

شیئر: