ریاض..... ”علیہ غانم “ اسامہ بن لادن کی والدہ ہیں۔ انکا تعلق شام کے اللازقیہ شہر سے ہے۔ یہ وہیں ”علویہ خاندان میں پلی بڑھیں۔ پانچویں عشرے کے وسط میں سعودی عرب آئیں۔ 1957ءکے دوران ریاض میں اسامہ کو جنم دیا۔ اسامہ کی پیدائش کے 3برس بعد طلاق ہوگئی۔ انہوں نے چھٹے عشرے کے اوائل میں محمد العطاس سے شادی کی۔ جو اس وقت بن لادن کی نئی شہنشاہیت کے انچارج تھے۔ اسامہ کے والد نے 11شادیاں کیں او ران سے 54بچے پیدا ہوئے۔