اگر کسی کو شہد کی مکھی کاٹ جائے تو فوراً کاٹنے کی جگہ پر نمک کا لیپ کردیں ۔ اس سے درد میں کمی ہوگی اور سوجن بھی نہیں ہوگی ۔
گھر میں اگر کسی جگہ پر چیونٹیاں ہوں تو ان کو بھگانے کے لئے متعلقہ جگہ پر نمک چھڑک دیں ۔
انڈوں بال کے وقت پانی میں ایک بڑا چمچ نمک شامل کردیں تو انڈہ چٹخنے سے محفوظ رہے گا اور ابلنے کے بعد چھلکا باآسانی اتر جائے گا ۔
پالک کو نمک ملے پانی سے دھوئیں ۔ اس سے پالک مکمل طور پر صاف ہو جائے گی کیونکہ نمک کے ساتھ ساتھ مٹی بھی آسانی سے پانی کے ساتھ بہہ جائے گی ۔
منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے ایک چمچ نمک اور ایک چمچ کھانے کے سوڈے کو ایک کپ پانی میں شامل کریں اور اس سے غرارے کریں ۔
استری کی سطح کو صاف کرنے کے لیے استری کو گرم کریں اور ایک کاغذ پر نمک چھڑک لیں ۔ اب گرم کی ہوئی استری کو اس کاغذ پر پھیریں ۔ استری کی سطح مکمل صاف شفاف ہو جائے گی ۔