Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹالین ہرب آملیٹ ود مشروم سے لطف اندوز ہوں ‎

اجزاء۔
آلیو آئل۔ دو کھانے کے چمچ
مشروم ۔آدھا کپ  (سلائسز)
نمک ۔حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ۔حسب ذائقہ
انڈے ۔دو عدد
اٹالین ہرب۔ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
ہلدی۔ چٹکی بھر
کریم ۔آدھا کھانے کا چمچ
پارسلے ۔آدھا کھانے کا چمچ   (باریک کٹے ہوئے)
تلسی کے پتے۔ گارنشگ کے لیے
ترکیب۔آدھے اولیو آئل میں مشرومز کو نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں۔انڈوں میں اٹالین ہرب، ہلدی، کریم، نمک اور آدھے پارسلے ڈال کر پھینٹ لیں۔بقیہ اولیو آئل گرم کرکے اس میں انڈے ڈالیں .  ایک سائیڈ سے پک جائیں تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے پکاکر فولڈ کرلیں۔ تیار ہونے پر فرائیڈ مشرومز ڈال کر بقیہ پارسلے چھڑکیں اور تلسی کے پتوں سے سجا کر سرو کریں۔
 

شیئر: