ریاض ....ریاض پولیس نے عمر کے تیسرے عشرے میں داخل 2سعود ی شہریو ںکو 41وارداتوں کے ارتکاب پر گرفتار کرلیا۔ دونوں سفارتکار کا روپ دھارے ہوئے تھے۔ عکاظ اخبار نے تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان دونوں نے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا۔ بوگس چیک جاری کئے۔ ریاض میں 25لاکھ ریال مالیت کا ایک مکان سعودی شہری سے خریدنے کیلئے فرضی دستاویزات پیش کی تھیں۔ ان میں سے ایک خود کو سفارتکار ظاہر کررہا تھا۔ مالک مکان کو مطمئن کرنے کیلئے خارجی دستاویز یہی کہہ کر دکھائی تھیں کہ میں سفارتکار ہوں۔ دونوں نے 41وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔